Sunan At-Tirmidhi 1445صحیح
کتنی قیمت کی چیز چوری کرنے پر ہاتھ کاٹا جائے۔
حدیث نمبر: 1445
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَتْهُ عَمْرَةُ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ: يَقْطَعُ فِي رُبُعِ دِينَارٍ فَصَاعِدًا ، قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَائِشَةَ، حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، مَرْفُوعًا.
ام المؤمنین عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ چوتھائی دینار ١ ؎ اور اس سے زیادہ کی چوری پر ہاتھ کاٹتے تھے۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - عائشہ (رض) کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - یہ حدیث دوسری سندوں سے عمرہ کے واسطہ سے عائشہ (رض) سے مرفوعاً آئی ہے، جب کہ بعض لوگوں نے اسے عمرہ کے واسطہ سے عائشہ (رض) سے موقوفاً روایت کیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الحدود ١٣ (٦٧٨٩) ، صحیح مسلم/الحدود ١ (١٦٨٤) ، سنن ابی داود/ الحدود ١١ (٤٣٨٣) ، سنن النسائی/قطع السارق ٩ (٤٩٢٢) ، سنن ابن ماجہ/الحدود ٢٢ (٢٥٨٥) ، (تحفة الأشراف : ١٧٩٢٠) ، وط/الحدود ٧ (٢٤) ، و مسند احمد (٦/٣٦، ٨٠، ٨١، ١٠٤، ١٦٣، ٢٤٩، ٢٥٢) ، سنن الدارمی/الحدو ٤ (٢٣٤٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : موجودہ وزن کے اعتبار سے ایک دینار کا وزن تقریباً سوا چار گرام سونا ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الإرواء (2402)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1445
Sayyidah Ayshah (RA) reported that the Prophet ﷺ used to cut off the hand for the quarter of a dinar or more. [Bukhari 6790, Muslim 1684]