Sunan At-Tirmidhi 936صحیح

رجب میں عمرہ کرنا

حدیث نمبر: 936
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْعُرْوَةَ، قَالَ:‏‏‏‏ سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ فِي أَيِّ شَهْرٍ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ فِي رَجَبٍ ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَتْ عَائِشَةُ:‏‏‏‏ مَا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا وَهُوَ مَعَهُ تَعْنِي ابْنَ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏وَمَا اعْتَمَرَ فِي شَهْرِ رَجَبٍ قَطُّ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏سَمِعْت مُحَمَّدًا، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ.
عروہ کہتے ہیں کہ ابن عمر (رض) سے پوچھا گیا : رسول اللہ ﷺ نے کس مہینے میں عمرہ کیا تھا ؟ تو انہوں نے کہا : رجب میں، اس پر عائشہ (رض) نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے جو بھی عمرہ کیا، اس میں وہ یعنی ابن عمر آپ کے ساتھ تھے، آپ نے رجب کے مہینے میں کبھی بھی عمرہ نہیں کیا ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- یہ حدیث غریب ہے، ٢- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ جبیب بن ابی ثابت نے عروہ بن زبیر سے نہیں سنا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/المناسک ٣٧ (٢٩٩٨) ، ( تحفة الأشراف : ١٧٣٧٣) ، وراجع ما عند صحیح البخاری/العمرة ٣ (١٧٧٦) ، صحیح مسلم/الحج ٣٥ (١٢٥٥، ١٢٩) (صحیح)
وضاحت : ١ ؎ : مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ ابن عمر عائشہ (رض) کی یہ بات سن کر خاموش رہے ، کچھ نہیں بولے ، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ معاملہ ان پر مشتبہ تھا ، یا تو وہ بھول گئے تھے ، یا انہیں شک ہوگیا تھا ، اسی وجہ سے ام المؤمنین کی بات کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ، اس سلسلہ میں صحیح بات ام المؤمنین کی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے رجب میں کوئی عمرہ نہیں کیا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (2997 و 2998)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 936
Sayyidina Urwab (RA) said that Sayyidina Ibn Umar (RA) was asked, “In which months did Allah’s Messenger ﷺ perform Umrah?” He said, “In Rajab.” But Sayyidah Ayshah ﷺ said, “He did not perform umrah but he, meaning Ibn Umar (RA) , was and he never performed umrah in Rajab.” [Bukhari 1775, Muslim 1255, Abu Dawud 1992, Ibn e Majah 2998]