Sunan At-Tirmidhi 881ضعیف

منٰی میں پہلے والا قیام کا زیادہ حقدار ہے

حدیث نمبر: 881
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ، قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ، عَنْ أُمِّهِ مُسَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:‏‏‏‏ قُلْنَا:‏‏‏‏ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَبْنِي لَكَ بَيْتًا يُظِلُّكَ بِمِنًى، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَا مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ ہم نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا ہم آپ کے لیے منی میں ایک گھر نہ بنادیں جو آپ کو سایہ دے۔ آپ نے فرمایا : نہیں ١ ؎، منیٰ میں اس کا حق ہے جو وہاں پہلے پہنچے ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابی داود/ الحج ٩٠ (٢٠١٩) ، سنن ابن ماجہ/المناسک ٥٢ (٣٠٠٦) ، سنن الدارمی/المناسک ٨٧ (١٩٨٠) ، ( تحفة الأشراف : ١٧٩٦٣) (ضعیف) (یوسف کی والدہ ” مسیکہ “ مجہول ہیں)
وضاحت : ١ ؎ : کیونکہ منی کو کسی کے لیے خاص کرنا درست نہیں ، وہ رمی ، ذبح اور حلق وغیرہ عبادات کی سر زمین ہے ، اگر مکان بنانے کی اجازت دے دی جائے تو پورا میدان مکانات ہی سے بھر جائے گا اور عبادت کے لیے جگہ نہیں رہ جائے گی۔
قال الشيخ الألباني : ضعيف، ابن ماجة (3006) // ضعيف سنن ابن ماجة (648) ، ضعيف أبي داود (438 / 2019) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 881
Sayyidah Ayshah reported that they said, “O Messenger of Allah! ﷺ Shall we build for you a structure in Mina to give you shade?” He said, “No. He who comes to Mina first, it is his place.” [Ahmed25776, Ibn e Majah 3006, Abu Dawud 2019] --------------------------------------------------------------------------------
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 881