Sunan At-Tirmidhi 853صحیح
نبی اکرم ﷺ مکہ میں بلندی کی طرف سے باہر نکلے
حدیث نمبر: 853
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَكَّةَ، دَخَلَ مِنْ أَعْلَاهَا وَخَرَجَ مِنْ أَسْفَلِهَا . قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ جب نبی اکرم ﷺ مکہ آتے تو بلندی کی طرف سے داخل ہوتے اور نشیب کی طرف سے نکلتے۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١- عائشہ (رض) کی حدیث حسن صحیح ہے، ٢- اس باب میں ابن عمر (رض) سے روایت ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الحج ٤١ (١٥٧٦) ، صحیح مسلم/الحج ٣٧ (١٢٥٧) ، سنن ابی داود/ الحج (١٨٦٩) (تحفة الأشراف : ١٦٩٢٣) (صحیح) وأخرجہ کل من : صحیح البخاری/المغازي ٤٩ (٤٢٩٠) ، سنن ابی داود/ الحج ٤٥ (١٨٦٨) من غیر ہذا الطریق۔
وضاحت : ١ ؎ : بلندی سے مراد ثنیہ کداء ہے جو مکہ مکرمہ کی مقبرۃ المعلیٰ کی طرف ہے ، اور بلند ہے اور نشیب سے مراد ثنیۃ کدی ہے جو باب العمرۃ اور اب ملک فہد کی طرف نشیب میں ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، صحيح أبي داود (1633)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 853
Sayyidah Ayshah (RA) said that when the Prophet ﷺ came to Makkah, he entered through its heights. When he departed, he went out through its lowlands. [Bukhari 1577,Muslim 1258,Abu Dawud 1869]