Sunan At-Tirmidhi 843صحیح
محرم کو نکاح کی اجازت
حدیث نمبر: 843
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ .
عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے میمونہ سے شادی کی اور آپ محرم تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : انظر ما قبلہ ( تحفة الأشراف : ٥٩٩٠) (صحیح) (سندا صحیح ہے، لیکن متن شاذ ہے، کماتقدم)
وضاحت : ١ ؎ : سعید بن مسیب کا بیان ہے کہ ابن عباس کو اس سلسلہ میں وہم ہوا ہے کیونکہ ام المؤمنین میمونہ (رض) کا خود بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے شادی کی تو ہم دونوں حلال تھے ، اسی طرح ان کے وکیل ابورافع کا بیان بھی جیسا کہ گزرا یہی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے میمونہ سے نکاح کیا تو آپ حلال تھے ، اس سلسلہ میں صاحب معاملہ کا بیان زیادہ معتبر ہوگا۔
قال الشيخ الألباني : شاذ انظر ما قبله (842)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 843
Sayyidina Ayyub (RA) reported from Ikrimah who from Ibn Abbas (RA) that the Prophet ﷺ married Sayyidah Maymunah (RA) while he was a muhrim.