Sunan At-Tirmidhi 2594ضعیف
دوزخ کے لئے دو سانس اور اہل توحید کا اس سے نکالے جانے کے متعلق
حدیث نمبر: 2594
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْأَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَقُولُ اللَّهُ: أَخْرِجُوا مِنَ النَّارِ مَنْ ذَكَرَنِي يَوْمًا أَوْ خَافَنِي فِي مَقَامٍ ، قَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.
انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ کہے گا : اسے جہنم سے نکال لو جس نے ایک دن بھی مجھے یاد کیا یا ایک مقام پر بھی مجھ سے ڈرا ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ١٠٨٦) (ضعیف) (سند میں مبارک بن فضالہ تدلیس تسویہ کیا کرتے ہیں اور یہاں روایت عنعنہ سے ہے )
قال الشيخ الألباني : ضعيف الظلال (833) ، التعليق الرغيب (4 / 138) ، المشکاة (5349 / التحقيق الثاني) // ضعيف الجامع الصغير (6436) //
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2594
Sayyidina Ans (RA) reported that the Prophet ﷺ said, that Allah will say, "Take out of Hell who rememberred Me any day or feared Me at any place."