Sunan At-Tirmidhi 1693صحیح
خود پہننا
حدیث نمبر: 1693
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ وَعَلَى رَأْسِهِ الْمِغْفَرُ، فَقِيلَ لَهُ: ابْنُ خَطَلٍ مُتَعَلِّقٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ ، فَقَالَ: اقْتُلُوهُ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ، لَا نَعْرِفُ كَبِيرَ أَحَدٍ رَوَاهُ غَيْرَ مَالِكٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ.
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ فتح مکہ کے سال مکہ داخل ہوئے تو آپ کے سر پر خود تھا، آپ سے کہا گیا : ابن خطل ١ ؎ کعبہ کے پردوں میں لپٹا ہوا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اسے قتل کر دو ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے، ٢ - ہم میں سے اکثر لوگوں کے نزدیک زہری سے مالک کے علاوہ کسی نے اسے روایت نہیں کی ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/جزاء الصید ١٨ (١٨٤٦) ، والجہاد ١٦٩ (٣٠٤٤) ، والمغازي ٤٨ (٤٢٨٦) ، واللباس ١٧ (٥٨٠٨) ، صحیح مسلم/الحج ٨٤ (١٣٥٧) ، سنن ابی داود/ الجہاد ١٢٧ (٢٦٨٥) ، سنن النسائی/الحج ١٠٧ (٢٧٨٠) ، سنن ابن ماجہ/الجہاد ١٨ (١٨٠٥) ، (تحفة الأشراف : ١٥٢٧) ، وط/الحج ٨١ (٢٤٧) ، و مسند احمد (٣/١٠٩، ١٦٤، ١٨٠، ١٨٦، ٢٢٤، ٢٣١، ٢٣٢، ٢٤٠) سنن الدارمی/المناسک ٨٨ (١٩٨١) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : ابن خطل کا نام عبداللہ یا عبدالعزی تھا ، نبی اکرم ﷺ جب مکہ میں داخل ہوئے تو آپ نے فرمایا : جو ہم سے قتال کرے اسے قتل کردیا جائے ، اس کے بعد کچھ لوگوں کا نام لیا ، ان میں ابن خطل کا نام بھی تھا ، آپ نے ان سب کے بارے میں فرمایا کہ یہ جہاں کہیں ملیں انہیں قتل کردیا جائے خواہ خانہ کعبہ کے پردے ہی میں کیوں نہ چھپے ہوں ، ابن خطل مسلمان ہوا تھا ، رسول اللہ ﷺ نے اسے زکاۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا ، ایک انصاری مسلمان کو بھی اس کے ساتھ کردیا ، ابن خطل کا ایک غلام جو مسلمان تھا ، اس کی خدمت کے لیے اس کے ساتھ تھا ، اس نے اپنے مسلمان غلام کو ایک مینڈھا ذبح کر کے کھانا تیار کرنے کے لیے کہا ، اتفاق سے وہ غلام سو گیا ، اور جب بیدار ہوا تو کھانا تیار نہیں تھا ، چناچہ ابن خطل نے اپنے اس مسلمان غلام کو قتل کردیا ، اور مرتد ہو کر مشرک ہوگیا ، اس کے پاس دو گانے بجانے والی لونڈیاں تھیں ، یہ آپ ﷺ کی شان میں گستاخیاں کیا کرتی تھیں ، یہی وجہ ہے کہ آپ نے اسے قتل کردینے کا حکم دیا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (2805)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1693
Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that when the Prophet ﷺ entered Makkah on the conquest, he had a helmet on his head. He was told that Ibn Khatal had clung to the covering of the Ka’bah. He said, “Kill him.” [Bukhari 1846, Muslim 1357]