Sunan At-Tirmidhi 1685صحیح
گھبراہٹ کے وقت باہر نکلنا
حدیث نمبر: 1685
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، قَالَ: أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، قَالَ: رَكِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسًا لِأَبِي طَلْحَةَ يُقَالُ لَهُ: مَنْدُوبٌ، فَقَالَ: مَا كَانَ مِنْ فَزَعٍ وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا ، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَفِي الْبَاب، عَنْ ابْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ابوطلحہ کے گھوڑے پر سوار ہوگئے اس گھوڑے کو «مندوب» کہا جاتا تھا : کوئی گھبراہٹ کی بات نہیں تھی، اس گھوڑے کو ہم نے چال میں سمندر پایا۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث حسن صحیح ہے، ٢ - اس باب میں عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) سے بھی روایت ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الہبة ٣٣ (٢٦٢٧) ، والجہاد ٥٥ (٢٨٦٧) ، صحیح مسلم/الفضائل ١١ (٢٣٠٧/٤٩) ، سنن ابی داود/ الأدب ٨٧ (٤٩٨٨) ، (تحفة الأشراف : ١٢٣٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : یعنی بےانتہا تیز رفتار تھا۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (2772)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1685
Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) reported that the Prophet ﷺ rode the horse of Abu Talhah (RA) It was named Mandub. He said (on returning after reconnaisance), There is nothing to fear. And I found him to be (swift). Like water.” [Bukhari 2627, 2307]