Sunan At-Tirmidhi 1673صحیح
اکیلے سفر کرنے کی کراہت کے بارے میں
حدیث نمبر: 1673
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَوْ أَنَّ النَّاسَ يَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ مِنَ الْوِحْدَةِ، مَا سَرَى رَاكِبٌ بِلَيْلٍ ، يَعْنِي: وَحْدَهُ.
عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اگر لوگ تنہائی کا وہ نقصان جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو کوئی سوار رات میں تنہا نہ چلے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ابن عمر کی حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الجہاد ١٣ (٢٩٩٨) ، سنن ابن ماجہ/الأدب ٤٥ (٣٧٣٨) ، (تحفة الأشراف : ٧٤١٩) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اگر حالات ایسے ہیں کہ راستے غیر مامون ہیں ، جان و مال کا خطرہ ہے تو ایسی صورت میں بلا ضرورت تنہا سفر کرنا ممنوع ہے ، اور اگر کوئی مجبوری درپیش ہے تو کوئی حرج نہیں ، نبی اکرم ﷺ نے بعض صحابہ کو بوقت ضرورت تنہا سفر پر بھیجا ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (3768)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1673
Sayyidina Ibn Umar (RA) reported that iJlah’s Messeger said, “If people knew that which I know about (the disadvantages of being alone then the rider would not travel by night, meaning all by himself.” [Bukhari 2998, Ibn e Majah 3768]