Sunan At-Tirmidhi 1624صحیح
جہاد کے دوران روزہ رکھنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 1624
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جَمِيلٍ، عَنْ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، جَعَلَ اللَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كَمَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ، هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي أُمَامَةَ.
ابوامامہ باہلی (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جہاد میں جو شخص ایک دن روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان اسی طرح کی ایک خندق بنا دے گا جیسی زمین و آسمان کے درمیان ہے ۔ یہ حدیث ابوامامہ کی روایت سے غریب ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف، (تحفة الأشراف : ٤٩٠٤) (حسن صحیح) (شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن صحیح ہے، ورنہ ” ولید “ اور ان کے شیخ میں قدرے کلام ہے، دیکھیے الصحیحة رقم ٥٦٣ )
قال الشيخ الألباني : حسن صحيح، الصحيحة (563)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1624
Savyidina Abu Umamah Bahili reported that the Prophet ﷺ said, “if anyone keeps fast for a day during jihad then Allah will cause a trench between him and the Fire a wide as the distance between the heaven and earth.