Sunan At-Tirmidhi 1616صحیح
طیرہ کے بارے میں۔
حدیث نمبر: 1616
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَانَ يُعْجِبُهُ إِذَا خَرَجَ لِحَاجَةٍ، أَنْ يَسْمَعَ يَا رَاشِدُ يَا نَجِيحُ ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ.
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ کو یہ سننا اچھا لگتا تھا کہ جب کسی ضرورت سے نکلیں تو کوئی یا راشد یا نجیح کہے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ٦٢٤) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : راشد کا مطلب ہے صحیح راستہ اپنانے والا ، اور نجیح کا مفہوم ہے جس کی ضرورت پوری کردی گئی۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، الروض النضير (86)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 1616
Sayyidina Anas (RA) ibn Maalik reported obout the Prophet ﷺ that when he went out for his work, he loved to hear: (O rightly guided one!) (O sucessful one!).