Sunan At-Tirmidhi 999صحیح

مصیبت کے وقت چہرہ پیٹنا اور گریبان پھاڑنا منع ہے۔

حدیث نمبر: 999
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي زُبَيْدٌ الْأَيَامِيُّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَيْسَ مِنَّا مَنْ شَقَّ الْجُيُوبَ وَضَرَبَ الْخُدُودَ وَدَعَا بِدَعْوَةِ الْجَاهِلِيَّةِ . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : جو گریبان پھاڑے، چہرہ پیٹے اور جاہلیت کی ہانک پکارے ١ ؎ ہم میں سے نہیں ٢ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الجنائز ٣٥ (١٢٩٤) ، والمناقب ٨ (٣٥١٩) ، سنن النسائی/الجنائز ١٩ (١٨٦٣) ، و ٢١ (١٨٦٥) ، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٥٢ (١٥٨٤) (تحفة الأشراف : ٩٥٥٩) ، مسند احمد (١/٣٨٦، ٤٤٢) (صحیح) ووأخرجہ کل من : صحیح البخاری/الجنائز ٣٨ (١٢٩٧) ، و ٣٩ (١٢٩٨) ، والمناقب ٨ (٣٥١٩) ، صحیح مسلم/الإیمان ٤٤ (١٠٣) ، سنن النسائی/الجنائز ١٧ (١٨٦١) ، مسند احمد (١/٤٦٥) من غیر ہذا الوجہ۔
وضاحت : ١ ؎ : جاہلیت کی ہانک پکارنے سے مراد بین کرنا ہے ، جیسے ، ہائے میرے شیر ! میرے چاند ، ہائے میرے بچوں کو یتیم کر جانے والے عورتوں کے سہاگ اجاڑ دینے والے ! وغیرہ وغیرہ کہہ کر رونا۔ ٢ ؎ : یعنی ہم مسلمانوں کے طریقے پر نہیں۔ ایسے موقع پر مسلمانوں کے غیر مسلموں جیسے جزع و فزع کے طور طریقے دیکھ کر اس حدیث کی صداقت کس قدر واضح ہوجاتا ہے۔
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (1584)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 999
Sayyidina Abdullah (RA) reported from the Prophet ﷺ that he said, “He is not of us who tears the front of his garment and beats his cheeks and cries out the cries of the jahiliyah.’ [Ahmed4111, Bukhari 3519, Muslim 103, Nisai 1860, Ibn e Majah 1584]
Sunan At-Tirmidhi - Hadith # 999