Sunan At-Tirmidhi 510صحیح
امام کے خطبہ دیتے ہوئے آنے والا شخص دو رکعت پڑھے
حدیث نمبر: 510
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: بَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَصَلَّيْتَ ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: قُمْ فَارْكَعْ . قَالَ أَبُو عِيسَى: وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ أَصَحُّ شَيْءٍ فِي هَذَا الْبَاب.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک شخص آیا تو آپ نے اسے پوچھا : کیا تم نے نماز پڑھ لی ؟ اس نے کہا : نہیں، آپ نے فرمایا : اٹھو اور (دو رکعت) نماز پڑھ لو ۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے اور اس باب میں سب سے زیادہ صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/التہجد ٢٥ (١١٢٦) ، والجمعة ٣٢ (٩٣٠) ، و ٣٣ (٩٣١) ، صحیح مسلم/الجمعة ١٤ (٨٧٥) ، سنن النسائی/الجمعة ٢١ (١٤٠١) ، سنن ابن ماجہ/الإقامة ٨٧ (١١١٣) ، ( تحفة الأشراف : ٢٥١١) ، مسند احمد (٣/٢٩٧، ٣٠٨، ٣٦٩) ، سنن الدارمی/الصلاة ١٩٦ (١٤٠٦) (صحیح)
قال الشيخ الألباني : صحيح، ابن ماجة (1112)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 510
Sayyidina Jabir ibn Abdullah (RA) narrated that while the Prophet ﷺ was delivering the sermon, a man came. So, he asked him, “Have you offered salah?” He said, “No!” The Prophet ﷺ said, ‘Get up and pray.” [Ahmed 14313, Bukhari 930, Muslim 875, Abu Dawud Nisai 1405]