Sunan At-Tirmidhi 2153صحیح

رضاء بالقضاء کے بارے میں

حدیث نمبر: 2153
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ حُمَيْدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ يَكُونُ فِي أُمَّتِي خَسْفٌ وَمَسْخٌ، ‏‏‏‏‏‏وَذَلِكَ فِي الْمُكَذِّبِينَ بِالْقَدَرِ .
عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : میری امت میں «خسف» اور «مسخ» کا عذاب ہوگا اور یہ عذاب تقدیر کے جھٹلانے والوں پر آئے گا ۔
تخریج دارالدعوہ : انظر ماقبلہ (حسن )
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2153