Sunan At-Tirmidhi 2837صحیح
مکروہ ناموں کے متعلق
حدیث نمبر: 2837
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أَخْنَعُ اسْمٍ عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ تَسَمَّى بِمَلِكِ الْأَمْلَاكِ ، قَالَ سُفْيَانُ: شَاهَانْ شَاهْ، وَأَخْنَعُ يَعْنِي أَقْبَحُ، هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے بدتر نام اس شخص کا ہوگا جس کا نام «ملک الاملاک» ہوگا ، سفیان کہتے ہیں : «ملک الاملاک» کا مطلب ہے : شہنشاہ۔ اور «اخنع» کے معنی «اقبح» ہیں یعنی سب سے بدتر اور حقیر ترین۔
امام ترمذی کہتے ہیں : یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الأدب ١١٤ (٦٢٠٥) ، صحیح مسلم/الآداب ٤ (٢١٤٣) ، سنن ابی داود/ الأدب ٧٠ (٤٩٦١) (تحفة الأشراف : ١٣٦٧٢) ، و مسند احمد (٢/٢٤٤) (صحیح )
قال الشيخ الألباني : صحيح، الصحيحة (914)
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2837
Sayyidina Abu Hurairah (RA) reported from the Prophet ﷺ in a marfu manner, “The worst of the names in the sight of Allah on the Day of Resurrection is of a man named ‘king of kings’. Sufyan said, “It means Shahinshah.” [Ahmed 7333,Bukhari 6206,Muslim 2143,Abu Dawud 4961,Ahmed 4692]