Sunan At-Tirmidhi 2775صحیح
ایک جانور پر تین آدمیوں کے سوار ہونے کے بارے میں
حدیث نمبر: 2775
حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ الْجُرَشِيُّ الْيَمَامِيُّ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: لَقَدْ قُدْتُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَسَنَ، وَالْحُسَيْنَ عَلَى بَغْلَتِهِ الشَّهْبَاءِ، حَتَّى أَدْخَلْتُهُ حُجْرَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَذَا قُدَّامُهُ وَهَذَا خَلْفُهُ ، وَفِي الْبَابِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
سلمہ (رض) کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے شہباء نامی خچر کو جس پر آپ، اور حسن و حسین سوار تھے۔ آپ ﷺ کے حجرہ کے پاس (صحن میں) لیتا چلا گیا، یہ (حسن) آپ کے آگے اور وہ (حسین) آپ کے پیچھے بیٹھے تھے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ٢ - اس میں ابن عباس اور عبداللہ بن جعفر (رض) سے بھی احادیث آئی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/فضائل الصحابة ٨ (٢٤٢٣) (تحفة الأشراف : ٥١٨) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : بعض احادیث سے ثابت ہے کہ آپ ﷺ ایک سواری پر تین آدمیوں کے بیٹھنے سے منع فرمایا ہے ، اور اس حدیث میں یہ ہے کہ آپ حسن اور حسین (رض) کے ساتھ ایک ہی سواری پر بیٹھے ، منع کی صورت اس حالت سے متعلق ہے جب سواری کمزور ہو اور اگر طاقتور ہے تو پھر بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني : حسن
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2775
Sayyidina Salamah (RA) narrated: I pulled the mule Shahba with the Prophet ﷺ Hasan and Husayn on it till I brought it into the room of the Prophet, the one sitting in font of him and the otherbehind him.