Sunan At-Tirmidhi 2766صحیح

اس کی کراہت کے بارے میں

حدیث نمبر: 2766
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ خِدَاشٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْجَابِرٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ إِذَا اسْتَلْقَى أَحَدُكُمْ عَلَى ظَهْرِهِ فَلَا يَضَعْ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى هَذَا حَدِيثٌ، ‏‏‏‏‏‏رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، ‏‏‏‏‏‏وَلَا يُعْرَفُ خِدَاشٌ هَذَا مَنْ هُوَ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ رَوَى لَهُ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ غَيْرَ حَدِيثٍ.
جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنی پیٹھ کے بل لیٹے تو اپنی ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر نہ رکھے ١ ؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں : ١ - اس حدیث کو کئی راویوں نے سلیمان تیمی سے روایت کیا ہے۔ اور خداش (جن کا ذکر اس حدیث کی سند میں ہے) نہیں جانے جاتے کہ وہ کون ہیں ؟ اور سلیمان تیمی نے ان سے کئی حدیثیں روایت کی ہیں۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/اللباس ٢٠ (٢٠٨٩) ، سنن ابی داود/ الأدب ٣٦ (٤٨٦٥) (تحفة الأشراف : ٢٧٠٢) ، و مسند احمد (٣/٢٩٧، ٣٢٢، ٣٤٩) وانظر مابعدہ (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس حدیث میں جو ممانعت ہے اس کا تعلق اس صورت سے ہے جب بےپردگی کا خوف ہو ، اگر ایسا نہیں ہے مثلاً آدمی پائجامہ اور شلوار وغیرہ میں ہے تو ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھ کر چت لیٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، جیسا کہ پچھلی حدیث میں نبی اکرم ﷺ کے بارے میں بیان ہوا۔
صحيح وضعيف سنن الترمذي الألباني : حديث نمبر 2766
Sayyidina Jabir (RA) reported that Allah’s Messenger ﷺ forbade wrapping one’s hands and body in one garment and sitting erect (in one garment) and putting one foot over the other while one is lying down on one’s back. [Muslim 2099,Abu Dawud 4865,Nisai 5342]