Maarif-ul-Hadith 959

خاص دنوں میں نفلی روزے

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : « قَلَّمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُفْطِرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ » (رواه الترمذى والنسائى)
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کم ایسا ہوتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن روزہ نہ رکھتے تھے ۔ (جامع ترمذی ، سنن نسائی) تشریح اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جمعہ کے دن اکثر و بیشتر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا روزہ ہوتا تھا ، لیکن دوسری حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے منع فرماتے تھے کہ جمعہ کی فضیلت اور خصوصیت کی وجہ سے لوگ ایسا کرنے لگیں کہ نفلی روزے جمعہ ہی کو رکھیں اور شب بیداری اور عبادت کے لیے شب جمعہ ہی کو مخصوص کریں ۔