Maarif-ul-Hadith 915

سحر اور افطار کے بارے میں ہدایات

عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : « تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السُّحُورِ بَرَكَةً » (رواه البخارى ومسلم)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سحری کھایا کرو کیوں کہ سحر میں برکت ہے ۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)