Maarif-ul-Hadith 204
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کے گھر والوں نے کبھی دو دن جو کی روٹی سے پیٹ نہیں بھرا
عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : « مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مِنْ خُبْزِ شَعِيرٍ يَوْمَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ ، حَتَّى قُبِضَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ » (رواه البخارى ومسلم)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے جَو کی روٹی سے بھی دو دن متواتر پیٹ نہیں بھرا ، یہاں تک کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا سے اٹھا لئے گئے ۔ (بخاری و مسلم)
تشریح
مطلب یہ ے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی میں ایسا نہیں ہوا کہ آپ کے اہل و عیال نے دو دن متواتر جَو کی روٹی بھی پیٹ بھر کھائی ہو ، اگر ایک دن پیٹ بھر کھایا تو دوسرے دن بھوکے رہے ۔