Sunan Abu Dawood 4672صحیح
انبیاء میں بعض کو بعض پر فضیلت دینے کا بیان
حدیث نمبر: 4672
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، يَذْكُرُ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ، فَقَالَ 0 رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَاكَ إِبْرَاهِيمُ.
انس (رض) کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کو کہا : اے مخلوق میں سے سب سے بہتر ! تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : یہ شان تو ابراہیم (علیہ السلام) کی ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الفضائل ٤١ (٢٣٦٩) ، سنن الترمذی/تفسیر البینة ٨٦ (٣٣٥٢) ، (تحفة الأشراف : ١٥٧٤) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/١٧٨، ١٨٤) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : ممکن ہے خیرالبریۃ ابراہیم (علیہ السلام) کا لقب ہو، وہ اپنے زمانہ کے سب سے بہتر تھے، آپ نے ازراہ انکسار ایسا فرمایا ورنہ آپ یقینا خیرالبریۃ ہیں۔
Anas said: A man said to the Messenger of Allah ﷺ : O best of all creatures! The Messenger of Allah ﷺ said: That was Abraham ﷺ .