Sunan Abu Dawood 3543صحیح
باپ اپنے بیٹوں میں سے بعض کو ہدیہ دینے میں ترجیح دے دوسروں پر اس کا بیان
حدیث نمبر: 3543
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، حَدَّثَنِي النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ، قَالَ: أَعْطَاهُ أَبُوهُ غُلَامًا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا هَذَا الْغُلَامُ ؟، قَالَ: غُلَامِي، أَعْطَانِيهِ أَبِي، قَالَ: فَكُلَّ إِخْوَتِكَ أَعْطَى كَمَا أَعْطَاكَ ؟، قَالَ: لَا، قَالَ: فَارْدُدْهُ.
نعمان بن بشیر (رض) کہتے ہیں ان کے والد نے انہیں ایک غلام دیا، تو رسول اللہ ﷺ نے پوچھا : یہ کیسا غلام ہے ؟ انہوں نے کہا : میرا غلام ہے، اسے مجھے میرے والد نے دیا ہے، آپ ﷺ نے پوچھا : جیسے تمہیں دیا ہے کیا تمہارے سب بھائیوں کو دیا ہے ؟ انہوں نے کہا : نہیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا : تم اسے لوٹا دو ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الھبات ٣ (١٦٢٣) ، (تحفة الأشراف : ١١٦٣٥) ، وقد أخرجہ : صحیح البخاری/الھبة ١٢ (٥٢٨٦) ، سنن الترمذی/الأحکام ٣٠ (١٣٦٧) ، سنن ابن ماجہ/الھبات ١ (٢٣٧٥) ، موطا امام مالک/الأقضیة ٣٣ (٣٩) ، مسند احمد (٤/٢٦٨) (صحیح )
Narrated Al-Numan bin Bashir: That his father had given him a slave. The Messenger of Allah ﷺ said: What is this slave ? He replied: This is my slave which my father has given me. He asked: Has he given all your brothers the same as he has given you? He replied: No. He then said: Return it, then.