Sunan Abu Dawood 3460صحیح
کسی کو نقصان سے بچانے کے لئے بیع ختم کرنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3460
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَقَالَ مُسْلِمًا أَقَالَهُ اللَّهُ عَثْرَتَهُ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو کوئی اپنے مسلمان بھائی سے فروخت کا معاملہ فسخ کرلے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے گناہ معاف کر دے گا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/التجارات ٢٦ (٢١٩٩) ، (تحفة الأشراف : ١٢٣٧٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٢٥٢) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : اس کی تشریح یہ ہے کہ ایک آدمی نے کسی سے کوئی سامان خریدا ، مگر اس کو اس سامان کی ضرورت ختم ہوگئی یا کسی وجہ سے اس خرید پر اس کو پچھتاوا ہوگیا ، اور خریدا ہوا سامان واپس کردینا چاہا تو بائع نے سامان واپس کرلیا ، تو گویا اس نے ایک مسلمان پر احسان کیا ، اس لئے اللہ تعالیٰ بھی اس پر احسان کرے گا۔
Narrated Abu Hurairah (RA) : The Prophet ﷺ said: If anyone rescinds a sale with a Muslim, Allah will cancel his slip, on the Day of Resurrection.