Sunan Abu Dawood 46صحیح
مسواک کا بیان
حدیث نمبر: 46
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَرْفَعُهُ، قَالَ: لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ لَأَمَرْتُهُمْ بِتَأْخِيرِ الْعِشَاءِ وَبِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اگر میں مومنوں پر دشوار نہ سمجھتا تو ان کو نماز عشاء کو دیر سے پڑھنے، اور ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الطھارة ١٥ (٢٥٢) ، سنن النسائی/الطھارة ٧ (٧) ، سنن ابن ماجہ/الصلاة ٧ (٢٨٧) ، موطا امام مالک/الطھارة ٣٢ (١١٤) ، (تحفة الأشراف : ١٣٦٧٣) ، وقد أخرجہ : خ/الجمعة ٨ (٨٨٧) ، التمني ٩ (٧٢٤٠) ، سنن الترمذی/الطہارة ١٨(٢٢) ، حم (٢/٢٤٥، ٢٥٠، ٣٩٩، ٤٠٠، ٤٦٠، ٥١٧، ٥٣١ ) ، سنن الدارمی/الطھارة ١٨ (٧١٠) (صحیح )
Narrated Abu Hurairah (RA) : (the Prophet, ﷺ ) as saying: Were it not that I might oeverburdern the believers, I would order them to delay the night (isha) prayer and use the tooth-stick at the time of every prayer.