Sunan Abu Dawood 42ضعیف
پانی سے پاکی حاصل کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 42
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْمُقْرِئُ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى التَّوْأَمُ. ح وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ التَّوْأَمُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: بَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ، فَقَالَ: مَا هَذَا يَا عُمَرُ ؟. فَقَالَ: هَذَا مَاءٌ تَتَوَضَّأُ بِهِ، قَالَ: مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً.
ام المؤمنین عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے پیشاب کیا، عمر (رض) پانی کا ایک کوزہ (کلھڑ) لے کر آپ کے پیچھے کھڑے ہوگئے، آپ ﷺ نے پوچھا : عمر ! یہ کیا چیز ہے ؟ ، عمر (رض) نے جواب دیا : آپ کے وضو کا پانی، آپ ﷺ نے فرمایا : مجھے ایسا حکم نہیں ہوا کہ جب بھی میں پیشاب کروں تو وضو کروں، اگر میں ایسا کروں تو یہ سنت (واجبہ) بن جائے گی ۔
تخریج دارالدعوہ : سنن ابن ماجہ/الطھارة ٢٠ (٣٢٧) ، (تحفة الأشراف : ١٧٩٨٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٦/٩٥) (ضعیف) (عبداللہ التوأم ضعیف ہیں، نیز سختیانی نے ان کی مخالفت کی ہے، سختیانی نے اس کو ابن عباس (رض) کی حدیث سے دوسرے سیاق میں روایت کی ہے (مؤلف : اطعمہ، باب : ١١) ، (ملاحظہ ہو : ضعیف ابی داود : ١/٢٦ )
Narrated Aisha (RA) , Ummul Muminin (RA) : The Prophet ﷺ urinated and Umar was standing behind him with a jug of water. He said: What is this, Umar? He replied: Water for you to perform ablution with. He said: I have not been commanded to perform ablution every time I urinate. If I were to do so, it would become a sunnah.