Sunan Abu Dawood 138صحیح
اعضائے وضو کو ایک ایک مرتبہ دھونا
حدیث نمبر: 138
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِوُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کیا میں تم کو رسول اللہ ﷺ کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ پھر انہوں نے وضو کیا، اور اعضاء کو ایک ایک بار دھلا۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الوضو ٢٢ (١٥٧) ، سنن الترمذی/الطہارة ٣٢ (٤٢) ، سنن النسائی/الطہارة ٦٤ (٨٠) ، سنن ابن ماجہ/الطہارة ٤٥ (٤١١) (تحفة الأشراف : ٥٩٧٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٢٣٣، ٣٣٢، ٣٣٦) (صحیح )
Ata bin Yasar quoting Ibn. Abbas said: May I not tell you how the Messenger of Allah ﷺ performed ablution? He then performed ablution washing each limb once only.