Sunan Abu Dawood 13صحیح
قضائے حاجت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنے کی اجازت
حدیث نمبر: 13
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: نَهَى نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ بِبَوْلٍ، فَرَأَيْتُهُ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ بِعَامٍ يَسْتَقْبِلُهَا.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ہمیں پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنے سے منع فرمایا، (لیکن) میں نے وفات سے ایک سال پہلے آپ ﷺ کو (قضائے حاجت کی حالت میں) قبلہ رو دیکھا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الطھارة ٧ (٩) ، سنن ابن ماجہ/الطھارة ١٨ (٣٢٥) ، (تحفة الأشراف : ٢٥٧٤) (حسن )
وضاحت : ١ ؎ : گویا جابر (رض) کو یہ وہم تھا کہ ممانعت عام تھی ، صحراء اور آباد علاقہ دونوں کو شامل تھی ، اسی وجہ سے آپ نے اسے نسخ پر محمول کیا کہ رسول اکرم ﷺ کے آخری فعل سے یہ نہی ( ممانعت) منسوخ ہوگئی۔
Narrated Jabir ibn Abdullah (RA) : The Prophet of Allah ﷺ forbade us to face the qiblah at the time of making water. Then I saw him facing it (qiblah) urinating or easing himself one year before his death.