96. Al-Alaqالعلق
The Clot · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِیْ خَلَقَۚ﴿1﴾
پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیاخَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍۚ﴿2﴾
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کیاِقْرَاْ وَ رَبُّكَ الْاَكْرَمُۙ﴿3﴾
پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہےالَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِۙ﴿4﴾
جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایاعَلَّمَ الْاِنْسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْؕ﴿5﴾
انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھاكَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ﴿6﴾
ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہےاَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰىؕ﴿7﴾
اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہےاِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجْعٰىؕ﴿8﴾
پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہےاَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ﴿9﴾
تم نے دیکھا اُس شخص کوعَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ﴿10﴾
جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟اَرَءَیْتَ اِنْ كَانَ عَلَى الْهُدٰۤىۙ﴿11﴾
تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہواَوْ اَمَرَ بِالتَّقْوٰىؕ﴿12﴾
یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿13﴾
تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰهَ یَرٰىؕ﴿14﴾
کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ﴿15﴾
ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گےنَاصِیَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ﴿16﴾
اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہےفَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ﴿17﴾
وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کوسَنَدْعُ الزَّبَانِیَةَۙ﴿18﴾
ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گےكَلَّا١ؕ لَا تُطِعْهُ وَ اسْجُدْ وَ اقْتَرِبْ۠۩۩ع﴿19﴾
ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو