88. Al-Ghaashiyaالغاشية
The Overwhelming · Meccan · 26 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ الْغَاشِیَةِؕ﴿1﴾
کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟وُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ﴿2﴾
کچھ چہرے اُس روز خوف زدہ ہونگےعَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ﴿3﴾
سخت مشقت کر رہے ہونگےتَصْلٰى نَارًا حَامِیَةًۙ﴿4﴾
تھکے جاتے ہونگے، شدید آگ میں جھلس رہے ہونگےتُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍؕ﴿5﴾
کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گالَیْسَ لَهُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍۙ﴿6﴾
خار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگالَّا یُسْمِنُ وَ لَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍؕ﴿7﴾
جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائےوُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ﴿8﴾
کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گےلِّسَعْیِهَا رَاضِیَةٌۙ﴿9﴾
اپنی کار گزاری پر خوش ہونگےفِیْ جَنَّةٍ عَالِیَةٍۙ﴿10﴾
عالی مقام جنت میں ہوں گےلَّا تَسْمَعُ فِیْهَا لَاغِیَةًؕ﴿11﴾
کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گےفِیْهَا عَیْنٌ جَارِیَةٌۘ﴿12﴾
اُس میں چشمے رواں ہونگےفِیْهَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَةٌۙ﴿13﴾
اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گیوَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌۙ﴿14﴾
ساغر رکھے ہوئے ہوں گےوَّ نَمَارِقُ مَصْفُوْفَةٌۙ﴿15﴾
گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گیوَّ زَرَابِیُّ مَبْثُوْثَةٌؕ﴿16﴾
اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گےاَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ كَیْفَ خُلِقَتْٙ﴿17﴾
(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ﴿18﴾
آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ﴿19﴾
پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ﴿20﴾
اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟فَذَكِّرْ١ؕ۫ اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ﴿21﴾
اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہولَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍۙ﴿22﴾
کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہواِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَ كَفَرَۙ﴿23﴾
البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گافَیُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الْعَذَابَ الْاَكْبَرَؕ﴿24﴾
تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گااِنَّ اِلَیْنَاۤ اِیَابَهُمْۙ﴿25﴾
اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہےثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَهُمْ۠ع﴿26﴾
پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے