84. Al-Inshiqaaqالإنشقاق
The Splitting Open · Meccan · 25 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْۙ﴿1﴾
جب آسمان پھٹ جائے گاوَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْۙ﴿2﴾
اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے رب کا حکم مانے)وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْۙ﴿3﴾
اور جب زمین پھیلا دی جائے گیوَ اَلْقَتْ مَا فِیْهَا وَ تَخَلَّتْۙ﴿4﴾
اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گیوَ اَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَ حُقَّتْؕ﴿5﴾
اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے)یٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلٰقِیْهِۚ﴿6﴾
اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہےفَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ بِیَمِیْنِهٖۙ﴿7﴾
پھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیافَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَّسِیْرًاۙ﴿8﴾
اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گاوَّ یَنْقَلِبُ اِلٰۤى اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ﴿9﴾
اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گاوَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ﴿10﴾
رہا وہ شخص جس کا نامہ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گافَسَوْفَ یَدْعُوْا ثُبُوْرًاۙ﴿11﴾
تو وہ موت کو پکارے گاوَّ یَصْلٰى سَعِیْرًاؕ﴿12﴾
اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گااِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ﴿13﴾
وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھااِنَّهٗ ظَنَّ اَنْ لَّنْ یَّحُوْرَۚۛ﴿14﴾
اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہےبَلٰۤى١ۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِیْرًاؕ﴿15﴾
پلٹنا کیسے نہ تھا، اُس کا رب اُس کے کرتوت دیکھ رہا تھافَلَاۤ اُقْسِمُ بِالشَّفَقِۙ﴿16﴾
پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کیوَ الَّیْلِ وَ مَا وَسَقَۙ﴿17﴾
اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہےوَ الْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ﴿18﴾
اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہےلَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍؕ﴿19﴾
تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہےفَمَا لَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۙ﴿20﴾
پھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتےوَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩۩﴿21﴾
اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟بَلِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا یُكَذِّبُوْنَ٘ۖ﴿22﴾
بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیںوَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا یُوْعُوْنَ٘ۖ﴿23﴾
حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہےفَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ﴿24﴾
لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دواِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۠ع﴿25﴾
البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے