82. Al-Infitaarالإنفطار
The Cleaving · Meccan · 19 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتْۙ﴿1﴾
جب آسمان پھٹ جائے گاوَ اِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْۙ﴿2﴾
اور جب تارے بکھر جائیں گےوَ اِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْۙ﴿3﴾
اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گےوَ اِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْۙ﴿4﴾
اور جب قبریں کھول دی جائیں گیعَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَ اَخَّرَتْؕ﴿5﴾
اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گایٰۤاَیُّهَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِیْمِۙ﴿6﴾
اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیاالَّذِیْ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ﴿7﴾
جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایافِیْۤ اَیِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ﴿8﴾
اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِۙ﴿9﴾
ہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہووَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾
حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیںكِرَامًا كَاتِبِیْنَۙ﴿11﴾
ایسے معزز کاتبیَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ﴿12﴾
جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیںاِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۚ﴿13﴾
یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گےوَ اِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍۚۖ﴿14﴾
اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گےیَّصْلَوْنَهَا یَوْمَ الدِّیْنِ﴿15﴾
جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گےوَ مَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِیْنَؕ﴿16﴾
اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گےوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ﴿17﴾
اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ثُمَّ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِؕ﴿18﴾
ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ع﴿19﴾
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا