102. At-Takaathurالتكاثر
Competition · Meccan · 8 ayahs · 1 rukus · مولانا سید ابوالاعلی مودودی
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ﴿1﴾
تم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ اور ایک دوسرے سے بڑھ کر دنیا حاصل کرنے کی دھن نے غفلت میں ڈال رکھا ہےحَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ﴿2﴾
یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہوكَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ﴿3﴾
ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گاثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ﴿4﴾
پھر (سن لو کہ) ہرگز نہیں، عنقریب تم کو معلوم ہو جائے گاكَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ﴿5﴾
ہرگز نہیں، اگر تم یقینی علم کی حیثیت سے (اِس روش کے انجام کو) جانتے ہوتے (تو تمہارا یہ طرز عمل نہ ہوتا)لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ﴿6﴾
تم دوزخ دیکھ کر رہو گےثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ﴿7﴾
پھر (سن لو کہ) تم بالکل یقین کے ساتھ اُسے دیکھ لو گےثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَئِذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠ع﴿8﴾
پھر ضرور اُس روز تم سے اِن نعمتوں کے بارے میں جواب طلبی کی جائے گی