بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ
ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو سب جہانوں کا پروردگار ہے
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ
جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِؕ
روز ِ جزا و سزا کا مالک ہے
اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُؕ
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ
ہمیں سیدھی راہ پر استقامت عطا فرما
صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ١ۙ۬ۦ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠   ۧ
ان لوگوں کی راہ پر جن پر تو نے انعام کیا جن پر تیرا غضب نہیں ہوا اور نہ وہ راہ راست سے بھٹکے
Top