Tafseer-e-Usmani - Al-Hijr : 78
وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ
وَاِنْ : اور تحقیق كَانَ : تھے اَصْحٰبُ الْاَيْكَةِ : ایکہ (بن) والے (قوم شعیب) لَظٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
اور تحقیق تھے بن کے رہنے والے گناہ گار6 
6  بن کے رہنے والے یعنی قوم شعیب شہر " مدین " میں رہتے تھے جس کے نزدیک درختوں کا بن تھا کچھ وہاں رہتے ہوں گے۔ بعض کہتے ہیں " اصحاب أیکہ " اور " اصحاب مدین " دو جدا گانہ قومیں ہیں۔ حضرت شعیب دونوں کی طرف مبعوث ہوئے۔ ان لوگوں کا گناہ شرک و بت پرستی، ڈاکہ زنی اور ناپ تول میں فریب اور دھوکہ کرنا تھا۔ پہلے سورة ہود و اعراف میں ان کا مفصل قصہ گزر چکا ہے ملاحظہ کرلیا جائے۔
Top