Tafseer-e-Usmani - Al-Hijr : 69
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ
وَاتَّقُوا : اور ڈرو اللّٰهَ : اللہ وَلَا تُخْزُوْنِ : اور مجھے خوار نہ کرو
اور ڈرو اللہ سے اور میری آبرو مت کھوؤ12
12 یعنی خدا سے ڈر کر یہ بےحیائی کے کام چھوڑ دو اور اجنبی مہمانوں کو دق مت کرو۔ آخر میں تم میں رہتا ہوں، میری آبرو کا تمہیں کچھ پاس کرنا چاہیے میں مہمانوں کی نظر میں کس قدر حقیر ہوں گا جب یہ سمجھیں گے کہ بستی میں ایک آدمی بھی ان کی عزت نہیں کرتا نہ ان کا کہنا مانتا ہے۔
Top