Tafseer-e-Usmani - Al-Hijr : 63
قَالُوْا بَلْ جِئْنٰكَ بِمَا كَانُوْا فِیْهِ یَمْتَرُوْنَ
قَالُوْا : وہ بولے بَلْ : بلکہ جِئْنٰكَ : ہم آئے ہیں تمہارے پاس بِمَا : اس کے ساتھ جو كَانُوْا : وہ تھے فِيْهِ : اس میں يَمْتَرُوْنَ : شک کرتے
بولے نہیں پر ہم لے کر آئے ہیں تیرے پاس وہ چیز جس میں وہ جھگڑتے تھے5
5 یعنی گھبراؤ مت۔ ہم آدمی نہیں ہیں، ہم تو آسمان سے وہ چیز لے کر آئے ہیں جس میں یہ لوگ تم سے جھگڑا کرتے تھے۔ یعنی مہلک عذاب جس کی تم دھمکی دیتے اور یہ انکار کرتے تھے۔
Top