Urwatul-Wusqaa - Nooh : 8
ثُمَّ اِنِّیْ دَعَوْتُهُمْ جِهَارًاۙ
ثُمَّ : پھر اِنِّىْ : بیشک میں دَعَوْتُهُمْ : میں نے پکارا ان کو جِهَارًا : اعلانیہ
پھر بھی میں ان کو بآواز بلند بلاتا (ہی) رہا
پھر میں ان کو بآواز بلند بلاتاہی رہا 8 ؎ ان کے تکبر کرنے اور مجھ سے اور دور بھاگنے کے باوجود میں نے ان کو زور زور سے پکارنا شروع کردیا لیکن ان پر میرے زور زور سے پکارنے کا بھی کوئی اثر نہ ہوا اور وہ مجھ سے اور دور ہوتے چلے گئے۔
Top