Urwatul-Wusqaa - Nooh : 2
قَالَ یٰقَوْمِ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ
قَالَ : اس نے کہا يٰقَوْمِ : اے میری قوم اِنِّىْ : بیشک میں لَكُمْ : بیشک میں نَذِيْرٌ مُّبِيْنٌ : ڈرانے والا ہوں کھلم کھلا
(نوح نے) کہا کہ اے میری قوم ! میں تمہارے لیے واضح طور پر نصیحت کرنے والا ہوں
نوح (علیہ السلام) نے قوم کو کہا کہ میں تمہارے لئے واضح طور پر نصیحت کرنے والا ہوں 2 ؎ نوح (علیہ السلام) نے قوم کو مخاطب کر کے ارشاد فرمایا کہ اے میری قوم کے لوگو ! میں تم کو عام فہم الفاظ میں اور واضح انداز میں ڈرانے والا بن کر آیا ہوں اور تم کو نصیحت کرنے کے لئے بھیجا گیا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو ، توبہ کرو اور اپنے کرتوتوں سے باز آ جائو کہ بس میرا کام تنذیر ہے اور میں تم کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرا رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب عذاب کا اعلان جاری ہوتا ہے تو وہ کسی کے روکے بھی نہیں رکتا بلکہ اس قوم کو تہس نہس کر کے رکھ دیا جائے گا جو اس کے احکام کی نافرمانی کرے گی۔
Top