Urwatul-Wusqaa - Al-An'aam : 62
ثُمَّ رُدُّوْۤا اِلَى اللّٰهِ مَوْلٰىهُمُ الْحَقِّ١ؕ اَلَا لَهُ الْحُكْمُ١۫ وَ هُوَ اَسْرَعُ الْحٰسِبِیْنَ
ثُمَّ : پھر رُدُّوْٓا : لوٹائے جائیں گے اِلَى اللّٰهِ : اللہ کی طرف مَوْلٰىهُمُ : ان کا مولی الْحَقِّ : سچا اَلَا : سن رکھو لَهُ : اسی کا الْحُكْمُ : حکم وَهُوَ : اور وہ اَسْرَعُ : بہت جلد الْحٰسِبِيْنَ : حساب لینے والا
پھر تمام بندے اللہ کی طرف لوٹائے جاتے ہیں جو ان کا مالک حقیقی ہے ، حکم اسی کا ہے اور حساب لینے والوں میں اس سے جلد حساب لینے والا کوئی نہیں
قبض کی گئی روح کو قبض کرنے والے ، مالک حقیقی کی طرف لوٹا دیتے ہیں ، بس : 98: یہ وہ چیز ہے جو مقصودبیان ہے کہ انسانوں کو انجام کار اس کی طرف لوٹا دیا جاتا ہے جس کی طرف سے وہ بھیجا گیا تھا۔ اس دنیا میں آنے والا کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو خود اپنی مرضی سے آیا یا کسی دوسرے انسان کے حکم سے اس نے اس دنیا میں قدم رکھا اور اس طرح کوئی ایسا انسان نہیں جو اس دنیا سے اپنے ارادے اور اختیار سے نکل گیا۔ ہر آنے والا اس ایک وحدہ شریک لہ کے حکم و ارادہ سے آیا اور اس کے حکم و ارادہ سے اس جگہ سے نکال لیا گیا۔ پھر وہ کیوں بھیجا گیا اور کیوں واپس بلا لیا گیا ؟ فرمایا اس لئے تاکہ اس سے پوچھا جائے کہ صاحب بتاؤ تم کیا کرتے رہے ؟ اور اس محاسبہ سے کوئی ایک بھی مستثنیٰ نہیں کیا گیا۔ نبیوں ، ولیوں ، پیروں اور بزرگوں سب ہی سے استفسار ہوگا۔ فرمایا یہ نہ سمجھو کہ ساری خدائی کے اتنے لمبے چوڑے حساب میں کیا معلوم کتناوقت خرچ ہوگا اور اس طرح ہزاروں سال نکل جائیں گے یا حساب لنے س والے کو کوئی زحمت ہوگی۔ نہیں سارا حساب ایک ہی لمحہ میں سب کے سامنے رکھ دیا جائے گا۔ سورج جب نکلتا ہے تو وہ ساری خدائی کو دیکھنے کے لئے کتنا وقت درکار ہوتے۔ کتاب الٰہی گزٹ خداوندی ہر شخص کے ہر چھوٹے اور بڑے عمل کا سارا ریکارڈ اس کے آگے پیش کر دے گا اور انجام کار ہر انسان کا اپنا ہاتھ ہی اس کے فیل یا پاس ہونے کی علامت بنا دیا جائے گا۔ دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دیئے جانے والے سب پاس ، اور بائیں ہاتھ میں پکڑنے والے سب فیل ہوں گے اور یہ بھی کہ یہ دیا جانا دینے والے کے اختیار سے ہوگا۔ دیئے جانے والے کو اختیار سے نہیں ہوگا۔
Top