Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 96
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠   ۧ
فَسَبِّحْ : پس تسبیح کیجیے بِاسْمِ : نام کی رَبِّكَ الْعَظِيْمِ : اپنے رب عظیم کے
پس تو اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح کر
آپ اپنے عظم والے رب کی پاکیزگی بیان کرتے رہیں 69 ۔ اسی آیت پر اس سورت کا اختتام ہو رہا ہے اور نبی اعظم و آخر ﷺ کو مخاطب کر کے آپ ﷺ کی امت کے ہر داعی کو اپنے مؤقف حق پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی جارہی ہے اور اس تلقین میں مزید واضح کیا جا رہا ہے کہ جہاں تک دلائل حق کا تعلق ہے وہ آپ ﷺ ہی کے پاس ہیں اگرچہ لوگوں کو ان کا رواج اس حق کو سچے دل کے ساتھ قبول کرنے سے روک رہا ہے لیکن آپ اپنے رب کی تسبیح وتحمید کے گیت گاتے رہیں کون سنتا ہے اور کون نہیں سنتا آپ کی صدا پہنچ رہی ہے زیر نظر آیت اس سورت کی آیت 47 کے طور پر بھی گزر چکی ہے اس لیے مزید وضاحت چاہتے ہوں تو آیت 47 کی تفسیر ایک بار پھر دیکھ لیں اور اس سورت کے اختتام پر اور آیت کے اختتام پر سبحان ربی العظیم کی تسبیح بلند کریں۔ قرآن کریم نماز میں یا نماز کے علاوہ پڑھ رہے ہوں یا کوئی دوسرا پڑھ رہا ہو اور آپ سن رہے ہوں۔ اور بحمداللہ اسی پر ہم اس سورت کی تفسیر کو ختم کرتے ہیں۔ سبحان ربی العظیم سبحان ربی العظیم ۔ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔ لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین۔ سبحان اللہ والحمد اللہ لا الہ الا اللہ واللہ اکبر۔ لا الہ الا اللہ وحد لا شریک لہ لہ الک ولہ الحمد و ہو علی کل شئیٍ قدیر
Top