Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 8
فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ
فَاَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ : پس دائیں ہاتھ والے مَآ : کیا ہیں اَصْحٰبُ الْمَيْمَنَةِ : دائیں ہاتھ والے
پس داہنے ہاتھ والے کیا کہنا ان داہنے ہاتھ والوں کا
پس داہنے ہاتھ والے ‘ کیا کہنا ان داہنے ہاتھ والوں کا 8 ؎ (المیمنۃ) کا اصل مادہ ی م ن ہے اور میمنۃ یا تو ایمن سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے دایاں ہاتھ کیونکہ نیک لوگوں کے دائیں ہاتھ میں اعمال نامہ دیا جائے گا یا یہ کہ نیک لوگوں کو دائیں ہاتھ سے پکڑ کر فرشتے جنت میں داخل کریں گے۔ بہرحال یہ گروہ ایک پسندیدہ لوگوں کا گروہ ہوگا جس کے اعمال کے آگے ذکر آئی گا اور جو لوگ دائیں کے مستحق ہوں گے ان کا تفصیلی ذکر آگے آنے والا ہے لہٰذا ایسے اعمال کر کے آدمی اپنے آپ کو دائیں میں شامل کرا سکتا ہے کیونکہ تقدیر میں جہاں ان کا دائیں بائیں میں ہونا موجود ہے وہاں ان کے اعمال بھی موجود ہیں اور جو کوشش کرتا ہے وہ یقینا پاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ہاں اندھیر نگری نہیں ہے۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف رہے وہ یقینا (اصحاب المیمنۃ) میں شامل ہوں گے بلکہ انہوں نے اگر بہت کوشش کی تو وہ (اصحاب المیمنۃ) سے بھی آگے بڑھ جائیں گے جیسا کہ آگے آ رہا ہے۔ جس طرح ایک پاس ہونا ہے اور ایک وظیفہ حاصل کرلینا اور ایک پاس ہونا ہے اور ایک فسٹ ڈویژن میں پاس ہوناتو دونوں میں جو فرق ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پاس ہونا بہرحال پاس ہونا ہی ہے۔ اس لئے اس کے لئے جو انداز بیان ہے اس پر غور کریں ‘ فرمایا جا رہا ہے کہ ” پس داہنے ہاتھ والے کیا کہنا ہے ان داہنے ہاتھ والوں کا “۔
Top