Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 58
اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ
اَفَرَءَيْتُمْ : کیا بھلا دیکھا تم نے مَّا تُمْنُوْنَ : جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو
(کبھی غور کیا) تم نے جس نطفہ کو تم ٹپکاتے ہو
کبھی تم نے دیکھا یعنی غور کیا جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو 58 ۔ تم نے کبھی غور کیا کہ تم عدم محض تھے ہم نے تم کو نیست سے ہست کیا اور پھر اس نیست کے ہست کرنے میں صرف ہم نے ایک قانون بنایا کہ نسل انسانی کے لیے تم خواہش نفس کو پورا کرنے کے لیے عورت کے ایک خاص مقام پر نطفہ ٹپکا دو پھر تم ہمارے قانون کے مطابق اس فعل کے لیے بےچین ہو کر اس قطرہ کو ٹپکا دیتے ہو لیکن کبھی تم نے غور کیا کہ آخر انسانی زندگی کا یہ بیج تمہارے اندر کس نے پیدا کیا اور کیوں پیدا کیا اور کیسے پیدا کیا اور پھر وہ کون ہے جس نے یہ اضطراب پیدا کیا کہ تم اس قطرہ کو گرانے کے لیے مجبور ہوگئے اور تم نے اپنی خواہش نفس کو پورا کیا لیکن اس مادہ تولید کے اندر قوت نموکس نے رکھی کہ عمل تلقی پاتے ہی اس قوت نمویاصلاحیت نے اپنا عمل شروع کردیا۔
Top