Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 50
لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ
لَمَجْمُوْعُوْنَ : ضرور جمع کیے جانے والے ہیں اِلٰى مِيْقَاتِ : ایک وقت تک يَوْمٍ : دن کے مَّعْلُوْمٍ : معلوم۔ مقرر
سب کو جمع کیا جائے گا ایک مقرر دن کے مقرر وقت پر
تم سب کو جمع کرلیا جائے گا ایک مقررہ دن کے مقررہ وقت پر 50۔ وہ دن اس نے بلا شبہ کسی کو نہیں بتایا اور اس کہ نہ بتانے میں جو مصلحت ہے وہ بالکل ظاہر ہے اگر وہ وقت بتا دیتا تو دنیا کا کاروبار چل ہی نہیں سکتا تھا۔ اب غور کرو کہ دنیا ترقی کرتے کرتے کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن آج تک کسی کو مرنے کا وقت معلوم نہ ہوسکا اور رہتی دنیا تک معلوم نہیں ہو سکے گا۔ سائنس چاہے کتنی ترقی کرلے اسلام میں جن باتوں میں کسی طرح کی کوئی گنجائش نہیں ان میں ذرا بھر بھی لچک نہیں رکھی بلکہ دو ٹوک بات کہہ دی ہے اور جو کہا ہے وہ پتھر پر لکیر ہے کہ اس میں کمی وبیشی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس سلسلہ میں قرآن کریم نے جو کہا ہے وہ حرف آخر ہے۔ فرمایا تم سب کو جمع کردیا ائے گا لیکن اس دن جو دن اللہ تعالیٰ کو معلوم ہے اور کسی کو معلوم نہیں اور نہ ہی معلوم ہو سکتا ہے { میقات } ظرفِ مکان مجرد۔ مضاف مقرر وقت اور مقرر دن جو اللہ تعالیٰ کے علم ازل میں میں موجود ہے۔
Top