Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 39
ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ
ثُلَّةٌ : ایک بڑا گروہ ہوگا مِّنَ الْاَوَّلِيْنَ : پہلوں میں سے
(دا ہنی طرف والوں کا) ایک بڑا (گروہ) اگلوں میں سے
ایک بڑا گروہ پہلوں میں سے ہو گا 39۔ یہ وہی آیت ہے جو اس سورت کی آیت 13 کے طور پر بھی بیان ہوئی ہے یعنی ایک بڑا گروہ پہلوں یا اگلوں میں سے اور اس جگہ ثلۃ کی وضاحت ہم نے کردی ہے اس لیے گویا جو تفسیر وہاں بیان کی گئی ہے وہی تفسیر اس جگہ بھی سمجھی جائے گی۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ لوگ مقربین کا گروہ تھا اس لیے پہلوں میں سے تو ایک بہت بڑا گروہ مقربین کا ہوگا لیکن پچھلوں میں وہ بہت کم ہی ہوں گے لیکن { اصحاب الیمین } جس طرح پہلے لوگوں میں ایک بہت بڑا گروہ سمجھا گیا ہے اور اسی طرح کا ایک بہت بڑا گروہ پچھلوں میں بھی ہوگا جیسا کہ اس کا ذکر آگے آرہا ہے۔
Top