Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 36
فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ
فَجَعَلْنٰهُنَّ : تو بنایا ہم نے ان کو اَبْكَارًا : کنواریاں
بس ہم نے ان کو کنواریاں بنایا ہے
پس ہم نے ان کو اہل جنت کے لیے کنواریاں بنایا ہے 36۔ ایک عورت کی جتنی خوبیاں بیان کی جاسکتی ہیں ان ساری خوبیوں سے بڑی خوبی جو سر فہرست ہے وہ عورت کا کنوارا پن ہے اور اہل جنت کی عورتوں کے لیے یہ صفت بھی واضح ارشاد فرما دی گئی ہے۔ { ابکار } بکر جمع ہے اور بکر کے معنی کنواری عورت کے ہیں جو ابھی شادی شدہ نہ ہو۔ سب اہل جنت کی عمریں جوانی ہی کی عمریں ہوں گی۔ مرد ہوں یا عورتیں لیکن جوان ہونا اور بکر ہونا دونوں میں خاص فرق ہے اور مطلب یہ ہے کہ وہ عورتیں جو اہل جنت کے لیے ہیں وہ دنیا میں خواہ کسی عمر میں بھی مری ہوں گی لیکن آخرت میں ان کو جوان ہی بنایا گیا ہوگا اور جوان ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بکر بھی ہوں گی اور اہل جنت کو پہلی دفعہ پشن کی جائیں گی اور اہل جنت کے لیے نہ موت ہے اور نہ ہی وہاں کوئی طلاق کا تصور ہے اس لیے جو عورت جس کے لیے ہوگی وہ بکر ہی ہوگی اور اس کے پاس ابدی طور پر رہے گی نہ تو کسی دوسرے کے ساتھ رہ کر وہ کسی کو دی جائے گی اور نہ ہی وہ کبھی ثیب ہوگی کیوں کہ ثیب کے لیے دوسرا خاوند ہونا لازم آتا ہے اور جنت میں ایسی کوئی صورت پیسا ہی نہیں ہوگی کہ کوئی عورت ثیب ہوجائے اور دنیا کا ثیب ہوجانا اس کے منافی نہیں ہے کیونکہ یہ نئی پیدائش ہوگی اور محض ان رحوں کی وجہ سے وہی انسان کہا جائے گا اور اس یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ روح قابل موت نہیں ہے بلکہ موت صرف بدن اور جسم کے لیے لازم و شرط ہے اور جسم ایک مبدل چیز ہے جو دنیا میں بھی بدلتا ہے اور آخرت میں بھی وہ یقینا بدلا ہوا ہوگا اور محض روح کے باعث اس کو وہی انسان کہا جائے گا۔ اگر اس انسان کا میٹریل (Matarial) بھی وہی تصور کرلیا جائے تو بھی جسم تو بہر حال بدلا جیسے آتے پتھر چینی لوہے پیتل سے ایک چیز تیار کی جائے اور جب تک وہ چیز کام کرتی رہے اُ سے کام لیا جائے لیکن جب وہ بےکار ہوجائے تو پھر اس کو ختم کر کے دوبارہ اس کو اسی وجود میں لایا جائے گویا وہ چپل تھی اور اب بھی چپل ہی بنائی گئی تو بھی اس کے جسم کے بدلنے سے تو آپ انکار نہیں کرسکتے اگرچہ اس کی روح یعنی اس کا کام نہیں بدلا کہ وہ پہلے بھی چپل تھی اور اب بھی چپل ہے اور اس پر یہ بات بھی صادق آتی ہے کہ یہ وہی چپل ہے جو پہلے میرے پائوں میں رہ چکی ہے اگر آپ غور کریں گے تو اس سے آپ کو بہت اسباق حاصل ہوجائیں گے۔
Top