Urwatul-Wusqaa - Al-Waaqia : 35
اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ
اِنَّآ : بیشک ہم نے اَنْشَاْنٰهُنَّ : پیدا کیا ہم نے ان کو اِنْشَآءً : خاص طور پر بنا کر۔ پیدا کر کے
بلاشبہ (ان کے لیے ایک خاص طرح کی) عورتیں پیدا کی ہوں گی
بلاشبہ ان کے لئے ہم نے خاص طرح کی عورتیں پیدا کی ہیں 35 ؎ (انشانھن) ہم نے ان عورتوں کو پیدا کیا ہے اور ہم نے ان کی پرورش کی ہے۔ ھن ضمیر جمع مونث غائب ہے۔ انشاء پیدا کرنا ‘ پرورش کرنا۔ مطلب یہ ہے کہ ہم نے جہاں اہل جنت کے لئے ان کے کھانے پینے ‘ بیٹھنے ‘ لیٹنے اور نشست و برخاست کا بندوبست جنت میں کردیا ہے اسی طرح ان کی لئے ایسی عورتیں بھی پیدا کردی ہیں جو بلاسبہ ان کے سکون کا باعچ ہوں گی اور اہل جنت کو جہاں دوسرے انعامات عطا کئے جائیں گے وہ اللہ تعالیٰ کی اس عطاء سے بھی محروم نہیں رہیں گے اور یہ بھی کہ وہ عورتیں دنیا کی عورتوں کی طرح نفسانی خواہش کے ازالہ کے لئے نہیں بلکہ زندگی میں ایک پر لطف ماحول کو دوبالا کرنے کے لئے ایک دوسرے کے لئے باعث سکون ہوں گے جو یک جان دو قالب ہوں گے ‘ جو کبھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوں گے کیونکہ الگ کردینے کی آلائش ان کے ساتھ نہیں ہوگی۔
Top