Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 89
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ
وَقُلْ : اور کہ دیں اِنِّىْٓ : بیشک میں اَنَا : میں النَّذِيْرُ الْمُبِيْنُ : ڈرانے والا علانیہ
اور اعلان کر دو کہ میں خبردار کرنے والا ہوں ، آشکارا
تفسیر : آپ ﷺ اعلان کر دیجئے کہ میں تو مکمل طور پر خبردار کرنے والا ہوں : 89۔ اے پیغمبر اسلام ! آپ اعلان کردیں کہ میں تو انکار و بدعملی کے نتائج سے خبردار کرنے والا ہوں ایسا ڈرنے والا جو کھول کھول کر اور واضح دلائل کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ تم ایمان نہ لائے تو یاد رکھو کہ اللہ کا عذاب تم کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا بالکل اسی طرح جس طرح اس نے پہلی قوموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
Top