Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 82
وَ كَانُوْا یَنْحِتُوْنَ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا اٰمِنِیْنَ
وَكَانُوْا يَنْحِتُوْنَ : اور وہ تراشتے تھے مِنَ : سے الْجِبَالِ : پہاڑ (جمع) بُيُوْتًا : گھر اٰمِنِيْنَ : بےخوف وخطر
وہ پہاڑ تراش کر گھر بناتے تھے کہ محفوظ رہیں
قوم ثمود عمارات کے فن کی بڑی ماہر تھی اور پہاڑوں کو کھود کر محل بنانا ان کا مخصوص مشغلہ تھا : 82۔ بلاشبہ ان لوگوں نے پہاڑ کھود کھود کر بڑے بڑے مضبوط محلات تیار کر رکھے تھے اور میدانی علاقوں میں فلک بوس عمارتیں بنانے میں وہ ماہر تھے لیکن جب انکی ہلاکت کا وقت آیا تو ایسا نہیں ہوا کہ انکو ان کی عمارتوں سے نکال باہر کردیا گیا نہیں بلکہ وہ اپنے انہیں مضبوط قلعوں کے اندر رہے اور جب ہمارا عذاب آیا تو نہ ان کی فلک بوس عمارتیں اور پہاڑوں کے اندر بنائے گئے تہ خانے کچھ بھی کام نہ آئے بلکہ نتیجتا نہ ان کے مسکن ہی رہے اور نہ سکونت اختیار کرنے والے اور جو ان کے نبی ورسول نے کہا تھا وہ اپنے وقت پر پورا ہو کر رہا ۔
Top