Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 78
وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ
وَاِنْ : اور تحقیق كَانَ : تھے اَصْحٰبُ الْاَيْكَةِ : ایکہ (بن) والے (قوم شعیب) لَظٰلِمِيْنَ : ظالم (جمع)
اور گھنے جنگل کے باشندے بڑے ظالم تھے
گھنے جنگل کے باشندے بھی بڑے ہی ظالم تھے : 78۔ یہ لوگ مدین سے متصل رہتے تھے اور حضرت شعیب (علیہ السلام) ہی کی امت میں شامل تھے ۔ یہ مدین قوم بھی حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی اولاد مدین مین جو بنو قطورا میں سے ایک تھے اور انہیں لوگوں کو دوسری جگہ اصحابہ الایکہ یعنی بند والے بھی کہا گیا ہے لیکن بعض ائمہ تفسیر کے ہاں یہ دو قومیں الگ الگ تھیں اگرچہ متقارب تھیں لیکن بعض اقوال ایسے بھی ملتے ہیں کہ ان ناموں کی قومیں مختلف نہیں تھیں بلکہ ایک ہی قوم کے دو نام تھے ، بہرحال یہ لوگ بڑے ظالم تھے ، ایکہ لغت میں گھنے درختوں کی جگہ کو کہتے ہیں ، مدین کا علاقہ بڑا زرخیز اور گنجان آباد تھا ہر طرف باغات اور شاداب درخت دعوت نظارہ دے رہے تھے ۔
Top