Urwatul-Wusqaa - Al-Hijr : 73
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّیْحَةُ مُشْرِقِیْنَۙ
فَاَخَذَتْهُمُ : پس انہیں آلیا الصَّيْحَةُ : چنگھاڑ مُشْرِقِيْنَ : سورج
غرض کہ سورج نکلتے نکلتے ایک ہولناک آواز نے انہیں آلیا
تفسیر : مختصر یہ کہ صبح ہوتے ہوتے ہی ان لوگوں کا سارا قصہ پاک کردیا گیا : 73۔ آخر شب ہوئی تو سب سے پہلے ایک ہیبت ناک چیخ نے اہل سدوم کو تہ وبالا کردیا اور پھر آبادی کے پورے تختہ پر طوفان اور پتھروں کی ایسی بارش برسائی کہ ان کا نام ونشان تک باقی نہ رہا اور ازیں بعد ایک زور دار آواز پیدا ہوئی کہ اس سے اردگرد کے علاقوں کے لوگوں کے دل بھی دہل گئے اور انجام کار ایک ہی بارے اتنے زور سے زلزلہ آیا کہ زمین شق ہو کر رہ گئی اور وہ ساری بستیاں جو لوط (علیہ السلام) کی بستیاں کہلاتی تھیں زمین کے اندر ہی کہیں گھس کر رہ گئیں اور دن چڑھنے تک وہاں وہی بحرمیت تھا جو آج بھی وہاں موجود ہے ۔
Top